آدمی کے موبائل فون کی گھنٹی بجی، جیسے ہی فون اُٹھایا تو موت ہوگئی کیونکہ۔۔۔ وہ بات جو موبائل استعمال کرنے والے ہر شخص کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

آدمی کے موبائل فون کی گھنٹی بجی، جیسے ہی فون اُٹھایا تو موت ہوگئی کیونکہ۔۔۔ ...
آدمی کے موبائل فون کی گھنٹی بجی، جیسے ہی فون اُٹھایا تو موت ہوگئی کیونکہ۔۔۔ وہ بات جو موبائل استعمال کرنے والے ہر شخص کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

  


نئی دلی(نیوز ڈیسک)چارجنگ پر لگے موبائل فون کو استعمال کرنا خطرے سے خالی نہیں، یہ بات ہم ہر روز سنتے ہیں، لیکن افسوس کہ اس کے باوجود بے احتیاطی کر بیٹھتے ہیں۔ بدقسمتی سے یہ ایسی بے احتیاطی ہے جس کا نتیجہ موت بھی ہو سکتا ہے۔ بھارت کے پرکشم ڈسٹرکٹ میں ایک ایسا ہی المناک واقعہ پیش آیا جہاں چارجنگ پر لگے فون کی گھنٹی بجی تو فون کے مالک کے لئے موت کا پیغام بن گئی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق افسوسناک واقعے کا نشانہ بننے والا 31 سالہ چنگو مستان ریڈی معذوری کا شکار تھا اور اکیلا رہائش پزیر تھا۔ پیر کی شام اس کے ہمسایوں نے جلنے کی بُو محسوس کی تو چنگو کے گھر میں جھانکااور اسے فرش پر گرا ہوا پایا۔ جب وہ دیوار پھلانگ کر اندر گئے تو دیکھا کہ اس کے بائیں ہاتھ میں موبائل فون پکڑا ہوا تھا جس کی تار ابھی بھی ساکٹ میں لگی ہوئی تھی۔

بدقسمت شخص کو فوری ہسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس کی موت ہو چکی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش مکمل ہونے پر یہ کہنا ممکن ہو گا کہ یہ واقعہ ناقص چارجر کے باعث پیش آیا یا وولٹیج کی زیادتی کے باعث چارجر جل گیا، تاہم یہ بات واضح ہے کہ چارجنگ پر لگے فون کو استعمال کرنے کی کوشش میں یہ بدقسمت شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی


loading...