امریکی پابندیاں اوردباؤبات چیت کے اصولوں سے متصادم ہیں:ایران
تہران(این این آئی)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہران قاسمی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایرانی قیادت سے غیر مشروط بات چیت پرآمادگی کے رد عمل میں کہا ہے کہ امریکی صدر کے قول و فعل میں کھلا تضاد ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان بہران قاسمی نے ایک بیان میں کہاکہ امریکی صدر ایران پر اقتصادی پابندیاں عاید کرنے اور دوسرے ملکوں کو یران کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے پر اکسا رہے ہیں ،دوسری جانب وہ ایرانی قیادت سے غیر مشروط بات چیت اور ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کرتے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان بہران قاسمی نے ایک بیان میں کہاکہ پابندیاں اور دباؤ بات چیت کے اصولوں سے متصادم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی قیادت کے ساتھ ملاقات کی خواہش کو ایرانی قوم کے خلاف پابندیوں کے فیصلوں کے بعد کس طرح پیش کررہے ہیں۔ کیا وہ نہیں جانتے کہ مذاکرات اور انتقامی سیاست ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔