چینی اور سعودی سفیر کے بعد ایک ایسی شخصیت عمران خان سے ملاقات کیلئے پہنچ گئی کہ ہر پاکستانی خوشی سے اچھل پڑا، جان کر آپ بھی بے حد خوش ہو جائیں گے

چینی اور سعودی سفیر کے بعد ایک ایسی شخصیت عمران خان سے ملاقات کیلئے پہنچ گئی ...
چینی اور سعودی سفیر کے بعد ایک ایسی شخصیت عمران خان سے ملاقات کیلئے پہنچ گئی کہ ہر پاکستانی خوشی سے اچھل پڑا، جان کر آپ بھی بے حد خوش ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی ،جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے انتخابات جیتنے کے بعد ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں الیکشن کے بعد کی صورتحال اورپاکستان برطانیہ کے باہمی تعلقات پر تفصیل سے بات ہوئی ۔برطانوی ہائی کمشنرکی انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت نومنتخب حکومت سے تعاون کیلئے تیارہے، پاکستان اوربرطانیہ کے د رمیان دوستانہ اورمعاشی روابط ہیں،برطانیہ پاکستان کابڑا تجارتی پارٹنرہے، ملک کی ترقی،عوام کی خوشحالی کیلیے آپ کے ساتھ ہیں، ہم تعلیم،صحت،سکل ڈیولپمنٹ،دیگرشعبوں کی بہتری کیلیے تعاون کومزید فروغ دینے کے لئے تیار ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے برطانوی حکومت کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں، پاکستانیوں کی بڑی تعداد برطانیہ میں مقیم ہے، منی لانڈرنگ سے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی واپسی ہماراعزم ہے،امید کرتے ہیں کہ برطانوی حکومت اس میں ہمارا بھرپور ساتھ دے گی۔