یمنی فوج نے مشرقی صنعاء میں جبل البیاض باغیوں سے آزاد کر لیا،جھڑپوں میں 32جنگوہلاک

یمنی فوج نے مشرقی صنعاء میں جبل البیاض باغیوں سے آزاد کر لیا،جھڑپوں میں ...
یمنی فوج نے مشرقی صنعاء میں جبل البیاض باغیوں سے آزاد کر لیا،جھڑپوں میں 32جنگوہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء (این این آئی)یمنی فورسزاورحوثیوں کے درمیان مشرقی صنعاء میں جبال بیاض پہاڑی سلسلے میں ہونیوالی جھڑپوں میں 32جنگجومارے گئے۔
عرب ٹی وی کے مطابق یمن کی سرکاری فوج نے عرب اتحادی فوج کی مدد سے مشرقی صنعاء میں نھم ڈاریکٹوریٹ میں واقع تزویراتی اہمیت کے حامل جبال بیاض پہاڑی سلسلے کو حوثی باغیوں سے آزاد کرالیا ہے۔ تازہ لڑائی کے دوران حوثیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ۔یمن کے عسکری ذریعے کے مطابق جبال البیاض میں گھمسان کی لڑائی کے بعد باغی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے اور علاقے پر سرکاری فوج نے اپنا کنٹرول مضبوط کرلیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ جبال البیاض میں 32 باغی ہلاک اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تباہ کر دیا گیا۔