”ہم یہ کام کرنے کیلئے تیار ہیں اور۔۔۔“ برطانوی ہائی کمشنر نے عمران خان کو بڑی خوشخبری سنا دی، پاکستانی بھی خوشی سے نہال ہو گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے متوقع وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کہاکہ امید کرتے ہیںنو منتخب حکومت پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دے گا،پاکستان کی تعمیر و ترقی میں برطانیہ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو کی بنی گالہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خا ن سے ملاقات کی ،برطانوی ہائی کمشنرنے انتخابات میں کامیابی پرعمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خطاب نے برطانیہ میں نہایت مثبت اثرات چھوڑے ہیں،برطانیہ پاکستان کابڑا تجارتی پارٹنرہے، ملک کی ترقی،عوام کی خوشحالی کیلئے آپ کے ساتھ ہیں، برطانوی حکومت پی ٹی آئی کی حکومت سے مکمل تعاون کیلئے تیار ہے، اس حوالے سے برطانوی حکومت 22لاکھ پاکستانی بچوں کو سکول بھجوانے کیلئے حکومت پاکستان کی مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں جو اپنے ملک کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔