اپوزیشن قومی اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے مشترکہ امیدوار لیکر آئے گی :نفیسہ شاہ کا دعویٰ

اپوزیشن قومی اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے مشترکہ امیدوار لیکر آئے ...
اپوزیشن قومی اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے مشترکہ امیدوار لیکر آئے گی :نفیسہ شاہ کا دعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن مرکز میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے مشترکہ امیدوار لے کر آئے گی اور ہم ان کو جتوائیں گے بھی ، تحریک انصا ف کو پتہ چل جائے گا کہ سیاست کیا ہوتی ہے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے پارلیمنٹ میں جیسا کردار ادا کیاہے اس پر ہم ان کو بطور اپوزیشن آئینہ دکھاتے رہیں گے ۔ اچھی بات ہے کہ تحریک انصاف کوحکومت ملی اب دیکھیں گے کہ جو اتنے بڑے بڑے دعوے انہوں نے کئے ہیں وہ کیسے ان پر پورے کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مرکز میں اپنا سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا مشترکہ امیدوار لیکر آئی گی اور ان کو جتوائیں گے بھی۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی قیادت فیصلہ کرے گی کہ پنجاب اسمبلی میں موجودہمارے ارکان نے کن کی حمایت کرنی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کیا ہوتی ہے؟ اب حکومت میں آنے کے بعد تحریک انصاف کو پتہ چل جائے گا ۔ہمارے حلقے میں بھی ایجنٹس کونکالا گیا لیکن وہا ں پر پولنگ بہت ہی پرامن رہی۔ اگر جی ڈی اے کے پاس کو ئی شہادت ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رابطہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پری پول دھاندلی ہوئی ہے ، بلاول جب لیاری میں گئے تو ان پر پتھراﺅ کیا ، ہمارے کارکنوں کو الیکشن سے ایک روز قبل مارا پیٹا گیا اور ہم اس پر مسلسل شکایات کرتے آرہے ہیں۔ جی ڈی اے کے ساتھ ایسا لاڈ ہوا کہ ہمارے حلقوں سے تین تین مرتبہ پریزائیڈنگ آفیسرز کو تبدیل کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے قو ل وفعل میں تضاد ہوتا ہے ۔تحریک انصاف یوٹرن نہیں بلکہ راﺅنڈاباﺅٹ جماعت بن چکی ہے ۔

مزید : قومی


loading...