بدالرحمٰن الدخیل کا نام دہشت گردی کی خصوصی عالمی فہرست میں شامل

بدالرحمٰن الدخیل کا نام دہشت گردی کی خصوصی عالمی فہرست میں شامل
بدالرحمٰن الدخیل کا نام دہشت گردی کی خصوصی عالمی فہرست میں شامل

  


واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے عبدالرحمٰن الدخیل کو دہشت گردی کی خصوصی عالمی فہرست میں شامل کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات محکمہ خارجہ کی ترجمان نے جاری کردہ ایک سرکاری اعلان میں کہی ۔ترجمان نے کہا کہ اعلان کے بعد دخیل کو اْن وسائل تک رسائی حاصل نہیں ہوگی، جن کی مدد سے وہ دہشت گرد حملے کی منصوبہ سازی کرسکے اور امریکی تحویل میں اْن کی ملکیت اور مفادات منجمد ہوجائیں گے، اور امریکی شہریوں کے لیے اْن سے مالی لین دین کرنا ممنوع ہوگا۔عبدالرحمٰن الدخیل ایک طویل مدت سے لشکر طیبہ کی عالمی دہشت گردی کی خصوصی فہرست میں شامل رہے اور 1997ء اور 2001ء کے دوران لشکر طیبہ کی سرگرمیوں میں حصہ لیتا رہے ۔2004میں دخیل کو برطانیہ کی افواج نے عراق میں پکڑا تھاپھر وہ عراق اور افغانستان میں امریکی تحویل میں رہا، جب تک اْنھیں سنہ 2014 میں پاکستان کے حوالے نہیں کیا گیا۔اعلان میں کہا گیا کہ پاکستانی تحویل سے رہائی کے بعد ایک بار پھر وہ لشکر طیبہ کے لیے کام سے منسلک ہوگیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...