ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی
ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنماء رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ رابطہ کمیٹی نے کیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان مسلم لیگ ن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی ۔ 

یاد رہے رہنما(ن)لیگ اور سابق گورنر سندھ محمدزبیرنے فیصل سبزواری سے رابطہ کیاتھا اور ایم کیوایم کواے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تھی ۔واضح رہے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کا اعلان کیا تھا جس کے تین اجلاس ہو چکے ہیں اور آئندہ اجلاس کل اسلام آبادمیں ہوگا ۔

مزید : قومی


loading...