آئی سی سی کے 2 رکنی وفد کا پاکستان کا دورہ،کرکٹ حکام کوگلوبل کرکٹ سٹریٹجی پربریفنگ

آئی سی سی کے 2 رکنی وفد کا پاکستان کا دورہ،کرکٹ حکام کوگلوبل کرکٹ سٹریٹجی ...
آئی سی سی کے 2 رکنی وفد کا پاکستان کا دورہ،کرکٹ حکام کوگلوبل کرکٹ سٹریٹجی پربریفنگ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کے وفد نے پاکستان کے دورہ کے دوران پی سی بی حکام سے ملاقات کی ،جس میں کرکٹ کے حوالے سے باہمی امور پر گفتگو کی گئی ۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق انٹرنینشل کرکٹ کونسل کے دو رکنی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا،آئی سی سی کے وفد میں این ہگنز اورآرتی دیباس شامل تھیں،آئی سی سی کے2رکنی وفد نے پی سی بی حکام کوگلوبل کرکٹ سٹریٹجی پربریفنگ دی، گلوبل کرکٹ سٹریٹجی کا مقصد لیگزکی بھرمارپر کنٹرول کرنا ہے،گلوبل سٹریٹجی میں میڈیارائٹس پرحکمت عملی طے کرنا بھی شامل ہے،سٹریٹجی میں ممالک کیلئے یکساں مواقع اورٹیسٹ کرکٹ کوبچانا شامل ہے۔

مزید : کھیل