گلوکارہ میڈون نے یتیم خانے کے لئے چندہ مہم شروع کر دی

گلوکارہ میڈون نے یتیم خانے کے لئے چندہ مہم شروع کر دی
گلوکارہ میڈون نے یتیم خانے کے لئے چندہ مہم شروع کر دی

  


ملاوی (این این آئی ) امریکی گلوکارہ میڈونا نے افریقہ کے ملک ملاوی میں اپنے قائم کئے یتیم خانے کے لئے چندہ مہم شروع کر دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میڈونا نے 60 ہزار ڈالر جمع کرنے کی یہ مہم انہوں نے اپنی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر شروع کی ہے۔میڈونا کا کہنا ہے 24گھنٹوں میں10 ہزار ڈالر جمع ہو گئے، انہوں نے کہا تمام رقم ان کی ریزنگ ملاوی فاؤنڈیشن کو جائے گی جس کے تحت ایک یتیم خانہ ہوم آف ہوپ چل رہا ہے۔واضح رہے کہ میڈونا جمع ہوئی رقم16 اگست کو اپنی ساٹھویں سالگرہ کے دن ریزنگ ملاوی کو دیں گی، میڈونا گزشتہ دس برس کے ملاوی سے 4 بچوں کو گود لے چکی ہیں۔

مزید : تفریح


loading...