متحدہ عرب امارات میں ویزا ایمنسٹی سکیم کا آغاز ہو گیا

متحدہ عرب امارات میں ویزا ایمنسٹی سکیم کا آغاز ہو گیا
متحدہ عرب امارات میں ویزا ایمنسٹی سکیم کا آغاز ہو گیا

  

ابو ظہبی (صباح نیوز)متحدہ عرب امارات میں ویزا ایمنسٹی اسکیم کا آغاز ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیلئے ویزالینے کا یہ نادر موقع ہے، متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد بغیر جرمانے اور پابندی کے وطن جانے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ویزا ایمنسٹی سکیم کے تحت نوکری کی تلاش کرنے والوں کو بغیر سپانسر کے متحدہ عرب امارات کا 6ماہ کا ویزا بھی مل سکے گا۔متحدہ عرب امارات کی ویزا ایمنسٹی سکیم سے مستفید ہونے کے لیے پاکستانیوں کیلئے سفارت خارنے اور قونصل خانوں میں ہیلپ لائن سینٹر قائم کر دئیے گئے ۔

مزید : عرب دنیا