’میں نے اپنی زندگی کے پیار سے شادی کی اور صرف 18 گھنٹے بعد میری دلہن میری آنکھوں کے سامنے دم توڑ گئی کیونکہ۔۔۔‘

’میں نے اپنی زندگی کے پیار سے شادی کی اور صرف 18 گھنٹے بعد میری دلہن میری ...
’میں نے اپنی زندگی کے پیار سے شادی کی اور صرف 18 گھنٹے بعد میری دلہن میری آنکھوں کے سامنے دم توڑ گئی کیونکہ۔۔۔‘

  


واشنگٹن(نیوز ڈیسک) شادی کا مطلب ہی خوشی ہے، سو یہ کسی بھی انسان کی زندگی کا پرمسرت ترین موقع ہوتا ہے، مگر امریکی نوجوان ڈیوموشر کے لئے تو شادی کا دن ہی زندگی کا المناک ترین لمحہ بن گیا۔ اس نے عمر بھر ہیدر لنڈسے نامی لڑکی سے محبت کی تھی مگر شادی کے محض چند گھنٹے بعد ہی وہ اسے سسکتا چھوڑ کر دنیا سے چلی گئی۔

لنڈسے ایک سال سے بریسٹ کینسر میں مبتلاء تھیں اور ہارٹفورڈ کے سینٹ فرانسس ہسپتال میں ان کا علاج جاری تھا۔ڈیو کہتے ہیں کہ لنڈسے کی دلہن بننے کی خواہش تھی اور وہ بہر صورت اس کی یہ خواہش پوری کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ ہسپتال کے بیڈ پر ہی شادی کی تقریب سرانجام دیں گے اور پھر اس کے لئے تمام انتظامات مکمل کئے۔

ہسپتال کی انتظامیہ نے ڈیو اور لنڈسے کی خوشی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی۔ شادی کے روز ڈیو اور لنڈسے کے قریبی عزیز ہسپتال کے کمرے میں تھے لیکن ان کے لبوں پر مسکراہٹ کے ساتھ آنکھوں میں آنسو بھی تھے۔ ڈیو کہتے ہیں کہ انہیں تقریب بار بار روکنی پڑی کیونکہ لنڈسے کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی۔ بہرحال وہ بہت خوش تھی، بلکہ سب ہی اسے خوش دیکھ کر بہت خوش تھے۔

اس تقریب کے کچھ دیر بعد ہی لنڈسے کی طبیعت زیادہ بگڑنے لگی۔ ڈیو نے بتایا کہ ’’میں اس کے ساتھ ہی رہا اور جب شادی کی تقریب کے 18 گھنٹے بعد لنڈسے نے آخری سانس لی تو اس کا ہاتھ میرے ہاتھ میں تھا۔ ڈاکٹروں نے مجھے بتایا تھا کہ لنڈسے کی زندگی بہت مختصر رہ گئی ہے لیکن پھر بھی میں اس کی یوں اچانک رخصتی کے لئے تیار نہیں تھا۔ سچ کہوں تو مجھے اب تک یقین نہیں آ رہا کہ اب وہ اس دنیا میں نہیں رہی۔‘‘

 

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...