”تحریک انصاف اسمبلیاں توڑ کر الیکشن کا اعلان کر دے گی اگر۔۔۔“ پی ٹی آئی کے رہنماءنے ایسا اعلان کر دیا کہ کھلبلی مچ گئی

”تحریک انصاف اسمبلیاں توڑ کر الیکشن کا اعلان کر دے گی اگر۔۔۔“ پی ٹی آئی کے ...
”تحریک انصاف اسمبلیاں توڑ کر الیکشن کا اعلان کر دے گی اگر۔۔۔“ پی ٹی آئی کے رہنماءنے ایسا اعلان کر دیا کہ کھلبلی مچ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءمیاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد چیخ و پکار کرنے والے سب اکٹھے ہو گئے ہیں اور اگر خدانخواستہ کسی بھی طرح کی کوئی بات ہوئی تو ہم اسمبلیاں توڑ کر انتخابات کرانے کا اعلان کر دیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ عمران خان کا ایک ویژن ہے، نظریہ ہے اور انہوں نے ایک جدوجہد کی ہے، اگر انہیں ایک موقع مل گیا ہے تو آپ سب چیخ و پکار کرتے ہوئے ایک دم سے اکٹھے ہو گئے ہیں، جو پچھلے دس سال سے کبھی اکٹھے نہیں ہوئے تھے لیکن اب سب اکٹھے ہو گئے ہیں اور روز اکٹھے ہوتے ہیں تو ہم ان کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ کوئی اس طرح کی بات ہوئی تو دوسری آپشن بھی ہمارے پاس ہے کہ ہم مڈٹرم انتخابات میں چلے جائیں گے اور فوراً عوام سے کہیں گے کہ ان لوگوں کو آپ دیکھ لیں کہ یہ جمہوریت کی بات کرتے ہیں لیکن ہمارے جمہوری مینڈیٹ کا احترام نہیں کر رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ لوگ جو سڑکوں پر ٹف ٹائم دینے کی بات کر رہے ہیں تو یہ ان کا حق ہے لیکن یہ اتنا زیادہ خوفزدہ کیوں ہو رہے ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور