فلم’’ریس تھری‘‘ میں کام کرنے پر انیل کپور کو تنقید کا سامنا

فلم’’ریس تھری‘‘ میں کام کرنے پر انیل کپور کو تنقید کا سامنا
فلم’’ریس تھری‘‘ میں کام کرنے پر انیل کپور کو تنقید کا سامنا

  

ممبئی (این این آئی) انیل کپورفلم’’ ریس‘‘ سیریز کی پہلی دونوں فلموں میں بھی انسپکٹر کے کردار میں نظر آئے تھے، تاہم اس سیریز کی تیسری فلم میں کام کرنے پر انہیں بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انیل کپور نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ریس سیریز کی تیسری فلم میں صرف پیسوں کے لیے ہی کام کیا۔انیل کپور نے وضاحت کی کہ وہ اداکار ہیں اور یہ ان کا پیشہ ہے اور اسی سے ہی ان کی روزی روٹی ہوتی ہے اور گھر کا خرچہ نکلتا ہے۔اداکار کے مطابق وہ اگر پیسے کمانے کے لیے فلمیں نہیں کریں گے تو گھر کا خرچہ کیسے چلے گا؟ اور پھر انہیں ان کی بیوی بھی گھر میں نہیں آنے دے گی۔

مزید : تفریح