آدھے لاہور میں بجلی بند ہو گئی مگر کیوں؟ پریشان کن خبر آ گئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے بند روڈ 220 کے وی سرکٹ سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث تقریباً آدھا شہر اندھیرے میں ڈوب گیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے بند روڈ 220 کے وی سرکٹ سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث تقریباً آدھا شہر اندھیرے میں ڈوب گیا،بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے،ذرائع کے مطابق این ٹی ڈی سی کی ٹرانس میشن لائن ٹوٹ گئی ،این ٹی ڈی سی ٹرانس میشن لائن مرمت کرنے میں وقت لگے گا،تمام تر کوششوں کے باوجود حکام فالٹ تلاش نہیں کر پائے،متاثرہ سسٹم این ٹی ڈی سی کنٹرول کرتا ہے،آر سی سی اسلام آباد متبادل سورس سےبجلی بحالی کی کوشش کر رہا ہے،بجلی بند ہونے والے علاقوں میں بندروڈ،شادمان،ٹاون شپ،جوہرٹاون،سبزہ زار،گرین ٹاون،ملتان روڈگرڈبند سمیت دیگر علاقے شامل ہیں ۔