”ہم نے بلوچستان کے اس رہنماءکو منا لیا ہے اور۔۔۔“ پیپلز پارٹی نے عمران خان کو زوردار جھٹکا دیدیا

”ہم نے بلوچستان کے اس رہنماءکو منا لیا ہے اور۔۔۔“ پیپلز پارٹی نے عمران خان ...
”ہم نے بلوچستان کے اس رہنماءکو منا لیا ہے اور۔۔۔“ پیپلز پارٹی نے عمران خان کو زوردار جھٹکا دیدیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمارامؤقف ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی،ان کوقبول نہیں کریں گے،چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کی مشترکہ آوازایوان میں بلندہو۔

نجی ٹی وی چینل”جیو نیوز“ کے مطابق سرداراختر مینگل نے اسمبلی میں جانے کا فیصلہ کیا ہے، ہم پارلیمنٹ میں جاکر احتجاج ریکارڈکرائیں گے، پیپلز پارٹی اجلاس میں سیاسی جماعتوں سے بات چیت کیلئے کمیٹی قائم ہوئی،کمیٹی مولانا فضل الرحمان ، ن لیگ اور حاصل بزنجو سے ملاقاتیں کر چکی ہے،سرداراخترمینگل سے ان کے تحفظات پربات ہوئی ہے، سردار اختر مینگل کے تحفظات تحریری طورپرموصول ہوگئے ہیں،سرداراخترمینگل کےساتھ مل کرمضبوط اپوزیشن بنائیں گے،سردار اختر مینگل نے بلوچستان کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا۔

مزید : قومی /الیکشن /قومی اسمبلی /علاقائی /اسلام آباد


loading...