مصر، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 5مشتبہ عسکریت پسند ہلاک 

مصر، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 5مشتبہ عسکریت پسند ہلاک 
مصر، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 5مشتبہ عسکریت پسند ہلاک 

  

قاہرہ(صباح نیوز)مصر کے صو بہ کالیوبیا میں کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5مشتبہ عسکریت پسندوں کوہلاک کردیا ۔

مصری وزارت داخلہ کے مطابق مصر کے صو بہ کالیوبیا میں ایک کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5مشتبہ عسکریت پسندوں کوہلاک کردیا ،عسکریت پسندحسم گروپ کے ارکان تھے اور وہ ملک میں دہشت گرد کارروائیاں کرناچاہتے تھے۔پولیس نے قاہرہ میں ایک اور کارروائی کے دوران 5 دیگر مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔

مزید : بین الاقوامی