اگر منگنی پہلے ہی ہوچکی تھی تو اقرا عزیز نے ایوارڈ شو میں انگوٹھی پہنانے پر اتنی حیرانی کا اظہار کیوں کیا؟ پہلی بار یاسر حسین نے اندر کی بات بتادی

اگر منگنی پہلے ہی ہوچکی تھی تو اقرا عزیز نے ایوارڈ شو میں انگوٹھی پہنانے پر ...
اگر منگنی پہلے ہی ہوچکی تھی تو اقرا عزیز نے ایوارڈ شو میں انگوٹھی پہنانے پر اتنی حیرانی کا اظہار کیوں کیا؟ پہلی بار یاسر حسین نے اندر کی بات بتادی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکار یاسر حسین کی جانب سے گزشتہ دنوں ساتھی اداکارہ اقرا عزیز کو لکس سٹائل ایوارڈز کے دوران شادی کی پیشکش کے چرچے ابھی تک ہیں لیکن اب اس میں تازہ اضافہ ان تصاویر نے کیا ہے جو اقرا اور یاسر کی آفیشنل منگنی کی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین یہ سمجھ رہے ہیں کہ لکس سٹائل ایوارڈ کے بعد دونوں نے باضابطہ منگنی کی ہے حالانکہ ان کی منگنی فروری کے مہینے میں ہی ہوچکی تھی۔

اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ جو تصویریں سوشل میڈیا پر نظر آرہی ہیں وہ درحقیقت فروری کے مہینے میں اس وقت لی گئی تھیں جب ان کی اقرا کے ساتھ بات پکی ہوئی تھی۔ لوگ انگوٹھی پہنانے کو منگنی سمجھتے ہیں تو اس لیے انہوں نے سب کے سامنے اقرا کو انگوٹھی پہنائی۔

انسٹاگرام @yasir.hussain131

یاسر حسین نے کہا کہ’ آپ لوگ خوش ہوں یا جل کر ککڑ بن جاﺅ، دل میں برا سمجھو یا پاگل ہو کر سڑک پر نکل جاﺅ، میں نے اب تک بھی اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزاری ہے اور آگے بھی ایسے ہی کروں گا۔‘

انسٹاگرام @yasir.hussain131

یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر اقرا اور یاسر کی منگنی پہلے ہی ہوچکی تھی تو اقرا عزیز نے لکس سٹائل ایوارڈز کے دوران یاسر کی شادی کی پیشکش پر اتنی حیرت کا اظہار کیوں کیا تھا؟ ۔ اس سوال کا جواب یاسر حسین نے خود ہی دیتے ہوئے کہا کہ ’ ایوارڈز پہ اقرا اس لیے حیران تھی کہ اسے نہیں پتہ تھا کہ میں اتنے لوگوں کے سامنے اسے انگوٹھی پہناﺅں گا۔‘

انسٹاگرام @asadsidofficial

انہوں نے اداکار جوڑے اسد صدیقی اور زارا نور عباس سے درخواست کی کہ وہ پھولوں ، گجروں والی تصاویر نہ نکالیں ورنہ لوگ کہیں گے کہ شادی بھی فروری میں ہی ہوگئی تھی کیونکہ عوام بھرپور طریقے سے جاسوسی کے موڈ میں ہے۔

انسٹاگرام @yasir.hussain131

مزید :

تفریح -