چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہو گی

چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہو گی
چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایوان بالا میں چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہو گی ،اپوزیشن چیئر مین سینیٹ کے خلاف عددی اکثریت کے بلبو تے پر تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے پر امید ہے جبکہ حکومت کی جانب سے بھی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے اور صادق سنجرانی کے بطور چیئر مین سینیٹ برقرار رہنے کے دعوے کیے جا رہے ہیں ۔ دوپہر دو بجے شروع ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں اعتماد کی بڑی جنگ آج ہوگی جس میں حکومت اور اپوزیشن کا نمبرز گیم کی بنیاد پر ٹکراو ہوگا لیکن اس جنگ سے قبل ہی سیاسی گرما گرمی عروج پر ہے اور دونوں جانب سے عددی اکثریت کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ اس سیاسی گرما گرمی میں دونوں جانب سے عددی اکثریت ظاہر کرنے کے لیے سینیٹ ارکان کی میٹنگز، کارنر میٹنگز، ناشتے، ظہرانے اور عشائیے رکھے جارہے ہیں۔اپوزیشن نے صادق سنجرانی کی جگہ میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -