رشوت ‘ ریلوے ملازم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

رشوت ‘ ریلوے ملازم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

  

ملتان ( خبرنگار خصو صی ) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے ریلوے کی زمین لیز پالیسی کے تحت لینے والے شخص سے رشوت بٹورنے والے ریلوے ملازم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق شہری محمد اعجاز نے درخواست دی کہ ریلوے میں تعینات ملازم عثمان اعجاز نے ریلوے زمین لیز پر دینے کی پالیسی اور چلڈرن پارک کے لیے نقشہ بنوانے کے عوض 25 ہزار بٹورے تھے اب مزید 25 ہزار مانگ رہا ہے۔ جس پر ٹیم تشکیل دی گئی اور نشان لگے نوٹ ریلوے ملازم ملزم عثمان اعجاز کی جیب سے برآمد کرلیے گئے تھے۔ ملزم سے مزید تفتیش اوربرآمدگی ہونی باقی نہیں ہے اس لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -