محکمہ تعلیم بہاولپور ‘ڈائریکشن بورڈ کے نام پر کروڑوں روپے ہضم کرنیکامنصوبہ

محکمہ تعلیم بہاولپور ‘ڈائریکشن بورڈ کے نام پر کروڑوں روپے ہضم کرنیکامنصوبہ

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم نے ڈائریکشن بورڈز کے نام پرکروڑوں روپے ہضم کرنے کامنصوبہ بنالیا۔تفصیل کے مطابق سی ای اوایجوکیشن ظہوراحمدچوہان نے مبینہ طورپربہاولپورضلع بھرمیں ڈائریکشن بورڈ کی تنصیب کاحکم جاری کرکے کرپشن کاایک نیادروازہ (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

کھول لیاہے بتایاگیاہے بہاولپورمیں پرائمری مڈل اورہائی سکولوں کی تعداد تقریبا1600 ہے ان سکولوں کے باہر قومی شاہراہوں پرڈائریکشن بورڈز نصب کرنے کےلئے تمام تحصیلوں میں ٹینڈر اورکمیٹی کی منظوری کے بغیر ٹھیکیدار مقررکیے ہیں اورسکولوں کے سربراہان کوزبانی حکم نامہ جاری کیاہے کہ وہ اپنے ریگولرفنڈز میں سے سکول مینجمنٹ کمیٹی سے منظوری کراکر فی بورڈ10 سے15 ہزار روپے ٹھیکیدار کواداکریں اسی طرح1600 سکولوں کے بورڈز نصب کرنے کی مدمیں سرکاری گرانٹ سے ڈیڑ ھ سے دوکروڑ روپے نکلوانے کامنصوبہ بنایاگیاہے جبکہ ٹھیکیداروں سے بورڈز کی چادرکی گیج اور پائپوں کے معیار بارے بھی کوئی معاہدہ طے نہ کیاگیاہے اسی طرح تین ہزار روپے میں تیارہونیوالے بورڈکی قیمت سرکارکو دس ہزار روپے جبکہ5 ہزار میں تیارہونیوالے بورڈ کی قیمت15 ہزار روپے اداکرناپڑے گی۔ جس میں سے حصہ بقدرجسہ سی ای اوتعلیم اوردیگرافسران وصول کرینگے جبکہ شہریوں کاکہناہے کہ بہاولپورکے25 سے30 فیصدسکولوں میں پینے کے پانی، بجلی، چاردیواریوں اورفرنیچر کی عدم دستیابی کافقدان ہے اور سی ای او پورے پنجاب سے ہٹ کربہاولپورمیں ڈائریکشن بورڈ زلگواکر اپنی جیبیں بھرنے کی منصوبہ بندی کرنے میں مصروف ہیں۔ سی ای اوکواس منصوبے سے وہ ہرقسم کی کاروائی اوراحتساب سے بھی محفوظ رہ سکیں گے اوراپنا مفاد بھی پوری طرح حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ قبل ازیں سی ای اونے 24 جون2019 کوچھاپہ مار کرڈپٹی ڈی ای اوکے دفتر سے غیرحاضر چاراسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرزنانہ ایک ایس ایس ٹی ٹیچر اورایک جونیئرکلرک کوغیرحاضر پکڑاتھا ان کیخلاف بھی کاروائی ٹھپ کردی ہے کلرک محمداشفاق اوراخترلش پش عرصہ10 سال سے اپنی سیٹوں پرتعینات ہیں کوئی کاروائی نہ ہوئی ہے اس سلسلہ میں سی ای اوتعلیم ظہوراحمدچوہان نے کہاکہ غیرحاضر افسران کاجواب آنے پر کاروائی کرینگے کلرکوں کے تبادلے کی حکومت پنجاب پالیسی بنارہی ہے پالیسی جاری ہونے پر تمام کلرکوں کاتبادلہ کردیاجائیگا۔ بورڈز کی تنصیب کے حوالے سے انہوںنے بتایاکہ سکولوں کے سربراہان کو ڈائریکشن بورڈز لگانے کی ہدایت کی ہے ٹھیکیداروں سے کوئی تعلق نہ ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -