سول عدالتوں میں آج سے گرما تعطیلات شروع

  سول عدالتوں میں آج سے گرما تعطیلات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘ صادق آباد(خبرنگار خصو صی‘ تحصیل رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان سہیل اکرام نے ملتان کی سول عدالتوں میں آج سے (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

موسم گرما کی تعطیلات اور ڈیوٹی ججز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ دوران تعطیلات صرف فوری نوعیت کے امور سرانجام دئیے جائیں گے جبکہ تعطیلات کے دوران دیگر ججز بطور ڈیوٹی جج فرائض سرانجام دیں گے۔ اس ضمن میں جاری ڈیوٹی روسٹر کے مطابق یکم اگست سے 3 اگست تک سول جج جمشید انور شاہ، سول جج مرید عباس اور سول جج محسن علی، 4 اگست سے 7 اگست تک سول جج محمد یاسر خان، سول جج صداقت علی خان اور سول جج خاور علی شاہ، 8 اگست سے 10 اگست تک سول جج مسعود احمد، سول جج اعجاز محمود اور سول جج نذر عباس، 15 اگست سے 18 اگست تک سول جج حافظ محمد زبیر، 15 اگست سے 19 اگست تک سول جج محمد مدثر نواز اور سول جج عمران عابد، 19 اگست سے 23 اگست تک سول جج مبارک علی، 20 اگست سے 23 اگست تک سول جج منیر احمد سلیمی اور سول جج شکیل احمد، 24 اگست سے 27 اگست تک سول جج عامر منظور اور سول جج عمر بشیر، 28 اگست سے 31 اگست تک سول جج رانا محمد سہیل ریاض، سول جج عمران خان لودھی اور سول جج محمد عمران بطور ڈیوٹی جج فرائض سرانجام دیں گے۔ تحصیل شجاعباد میں یکم اگست سے 8 اگست تک سول جج رافعہ قریشی، 9 اگست سے 16 اگست تک سول جج عبدالمنان قریشی، 17 اگست سے 23 اگست تک سول جج عبدالماجد، 24 اگست سے 31 اگست تک سول جج یاسر عرفات فرائض سرانجام دیں گے۔ اس طرح تحصیل جلالپور پیروالہ میں یکم اگست سے 10 اگست تک سول جج عقیل احمد، 11 اگست سے 20 اگست تک سول جج محمد اعظم خان، 21 اگست سے 31 اگست تک سول جج فراز ارشد فرائض سرانجام دیں گے۔ پنجاب بھر کی طرح صادق آباد میں بھی ڈیوٹی ججز صاحبان اپنے فرائض سرانجام دیں گے سول جج درجہ اول رانا الیاس بشیر 10اگست تک ڈیوٹی جج کے فرائض سرانجام دیں گے۔