حکومت قادیانیوں کے قانون  میں کوئی تبدیلی نہیں لائے گی: مفتی عبد القوی

حکومت قادیانیوں کے قانون  میں کوئی تبدیلی نہیں لائے گی: مفتی عبد القوی

  

ملتان (سٹی رپورٹر)معروف عالم دین علامہ مفتی عبد القوی نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے صاف صاف وضاحت کر دی ہے کہ قادیانیوں کے قانون میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں لائی جا رہی ہے قادیانی غیر مسلم ہیں اور غیر مسلم رہے گے جو شخص حضورنبی کریمؐ کو آخری نبی نہیں مانتااسے مسلمان کہلوانے کا کوئی حق نہیں ہے کسی شخص کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ کسی کے ایمان پر ڈاکہ ڈالے مفتی عبد القو ی نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

عمران خان کی اس وضاحت کے بعد ہم نے سینئر وکلاء پر مشتمل ایک پینل تشکیل دے دیا ہے جس طرح پاکستان میں مقدس شخصیات کے تحفظ کے قوانین  295اے، بی، سی،ڈی ہیں اسی طرحE,295ٓ لیکر آ رہے ہیں یہ احترام انسانیت کا قانون ہو گا،کسی کو اجازت نہیں ہوگی کہ وہ کسی دوسرے مسلمان کے بارے جلسے، جلوس، عوامی فورم، میڈیا اورسوشل میڈیا پریہ کہے کہ فلاں مذہب سے یا مسلک سے تعلق ہے اس بارے قانون سازی کر رہے ہیں 14اگست تک مسودہ تیار ہوجائے گا ا س کے بعد ا س مسودے کو فوری طور پر قومی اسمبلی میں پیش کر دیاجائے گا،نیز آج کے بعد کسی نے کسی کے بارے میں الزام تراشی کی تو ا س کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -