پاکستان میں قید غیر ملکی باشندوں کو ایڈز کی بیماری لاحق،انسانی حقوق کمیٹی 

  پاکستان میں قید غیر ملکی باشندوں کو ایڈز کی بیماری لاحق،انسانی حقوق کمیٹی 

  

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق میں انکشاف ہواہے کہ پاکستان میں قید بہت سارے غیر ملکی قیدیوں کو ایڈز کی بیماری لاحق ہے،رکن کمیٹی سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت سے ایسے غیر ملکی بھی قید ہیں جو اپنی سزا پوری کر چکے ہیں لیکن ان کے ٹریول(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

 ڈاکومنٹس نہیں ہیں،بہت سارے غیر ملکی قیدیوں کو ایڈز ہے انہیں واپس کیا جانا چاہیے، جس نے سزا پوری کر لی ہے اسے ناجائز پابند سلاسل رکھنا بھی زیادتی ہے،اس حوالے سے اقدامات کیئے جانے چاہئیں،کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں سزا پوری کرنے والے غیر ملکی قیدیوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔،وزارت حکام نے کمیٹی کو بتایا اس حوالے سے فارن آفس میں کمیٹی بنی ہوئی ہے،لیگل ڈاکومنٹس لیئے متعلقہ ممالک کو لکھا جاتا ہے لیکن وہ اپنے شہریوں کو تسلیم نہیں کرتے۔بدھ کو سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس سینیٹر قرآت العین مری کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں وزارت انسانی حقوق حکام کی جانب سے ارش اور دامن فنڈ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

انسانی حقوق کمیٹی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -