شجاع آباد‘ سماجی رہنما احمد حیات کی پشاور لاگ ہیڈ کوارٹر میں کمانڈر لاگ ایریا میں میجر جنرل احسان اللہ خان  سے ملاقات‘ پیشہ وارانہ امور پر بات چیت

شجاع آباد‘ سماجی رہنما احمد حیات کی پشاور لاگ ہیڈ کوارٹر میں کمانڈر لاگ ...

  

سکندر آباد(نمائندہ پاکستان)شجاع آباد کے سماجی رہنما احمد حیات نے پشاور لاگ ہیڈ کوارٹر میں کمانڈر لاگ ایریا پشاور میجر (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

جنرل احسان اللہ خان سے ملاقات کی۔ملاقات میں میجر احسان اللہ خان نے کہا کہ پاک فوج ایک پیشہ ورانہ فوج ہے۔ شفافیت اور میرٹ ہی پاک فوج کی بنیاد ہے، ملک و قوم کی بہتری اور سلامتی کیلئے نوجوان اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اس موقع پر پر سماجی کارکن احمد حیات نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ محبت کرتی ہے اور ہماری فوج میں کوئی اقربا پروری نہیں ہوتی۔ ہماری فوج باصلاحیت اور پیشہ ورانہ فوج ہے۔ ملک و قوم کیلئے پاک فوج کی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ انہوں نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے قوم کی حفاظت کی ہے۔ پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقے گرباز کے قریب سرحد پار اور ہوشاب اور تربت کے واقعات میں جام شہادت نوش کرنیوالے فوجیوں اور خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیرستان اور بلوچستان میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت خطے میں امن کیلئے پاکستان کی قربانیاں ہیں سیکورٹی فورسز کی کوششوں سے قبائلی علاقوں کی صورتحال بہتر ہوئی ہے مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج نے ملک و قوم کا ساتھ دیتے ہوئے ملک دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے انہیں جہنم واصل کی ہے اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحتیوں کی وجہ سے پاک فوج کا دنیا بھر میں کوئی ثانی نہیں ہے۔  بعد ازاں جنرل احسان اللہ خان نے احمد حیات کو اعزازی طور پر ایک شیلڈ پیش کی۔ ملاقات میں اسٹاف آفیسر کیپٹن توصیف اور رحمان خٹک بھی موجود تھے۔

بات چیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -