بوہڑ گیٹ‘ سرکاری پلاٹ پر قبضہ کی کوشش‘ مافیا کی انٹری‘ کارپوریشن عملہ یرغمال

بوہڑ گیٹ‘ سرکاری پلاٹ پر قبضہ کی کوشش‘ مافیا کی انٹری‘ کارپوریشن عملہ ...

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)لوکل کمشن کی آڑ میں بااثر قبضہ گروپ کی بوہڑ گیٹ کے نزدیک میونسپل کارپوریشن کے کروڑوں روپے مالیتی پلاٹ پر قبضہ کی کوشش،نائب تحصیلدار سمیت کارپوریشن کے پانچ رکنی عملہ کو محبوس کرتے ہوئے بند کردیا۔مقامی پولیس کی مداخلت پرکارپوریشن عملہ کی بازیابی،(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

رپورٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملتان کو بھجوا دی گئی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کہ بوہڑ گیٹ کے نزدیک میونسپل کارپوریشن کی کروڑوں روپے مالیتی 5کنال 7مرلہ اراضی پر بااثر قبضہ مافیا لوکل کمیشن کی آڑ میں قبضہ کی کوشش کر رہے ہیں جس پرمیونسپل کارپوریش کے  نائب تحصیلدارضیا ء بخاری کی قیادت میں انفوریسمنٹ انسپکٹر منیر احمد اسسٹنٹ لینڈ آفیسر ارشد محمود،شوکت سندھو ودیگر موقع پر پہنچ گئے اور لوکل کمیشن کو ریکارڈ پیش کیا مگر لوکل کمشن کے ہمران موجود افراد نے مذکورہ عملہ کو یرغمال بناتے ہوئے چار دیواری میں بند کردیا اور اپنا تالا لگا دیا جس پر مذکورہ ٹیم نے 15پر کال کرکے پولیس مدد طلب کی جس پر مقامی پولیس نے مذکورہ ٹیم کو تالے توڑ کر بازیاب کرایا جس پر مذکورہ ٹیم نے کارپوریشن کے قیمتی پلاٹ پر قبضہ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اپنے تالے لگا دیے جبکہ مذکورہ واقعہ کی رپورٹ کمشنر ملتان ڈوثیرن اور ڈپٹی کمشنر ملتا ن کو بھجوادی گئی ہے۔

عملہ یرغمال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -