پی پی 268‘ غلام قاسم ہنجرا کیخلاف انتخابی عذر داری خارج کرنیکا حکم

پی پی 268‘ غلام قاسم ہنجرا کیخلاف انتخابی عذر داری خارج کرنیکا حکم

  

دائرہ دین پناہ(نامہ نگار)الیکشن ٹربیونل ملتان  کے جج جسٹس محمد مجاہد مستقیم نے صوبائی رکن اسمبلی حلقہ پی پی 268 تحصیل کوٹ ادوملک غلام قاسم ہنجر اکیخلاف دائرانتخابی عذردائری خارج کرنے کاحکم جاری کردیا۔تفصیل کیمطابق الیکشن ٹربیونل ملتان کے جسٹس محمدمجاہدمستقیم نے حلقہ پی پی 268تحصیل کوٹ ادوسے مسلم لیگ ن کے کامیاب ملک غلام قاسم ہنجراکے خلاف آزد امیدواررانااورنگ زیب اشرف نے دھاندلی کاالزام لگاتے ہوئے عذرداری دائرکررکھی تھی جووکلاء کے دلائل سننے کے بعدخارج کردی گئی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -