تبدیلی سرکار کی رخصتی ضروری‘ اسلام آباد کولاک  ڈاؤن کرنیکی پلاننگ فائنل‘ سید عبدالعلیم شاہ

تبدیلی سرکار کی رخصتی ضروری‘ اسلام آباد کولاک  ڈاؤن کرنیکی پلاننگ فائنل‘ ...

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)تبدیلی سرکار کے اقتدار کا پہلا سال ہی عوام پر بھاری پڑ گیا نااہل کٹھ پتلی حکمرانوں کی ناقص کارکردگی اور پالیسیوں نے ملک کو انتشار اور سیاسی عدم استحکام سے دوچار کر دیا تبدیلی سرکار کو اقتدار سے نکالنے کا وقت(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

 آ گیا متحد ہ اپوزیشن سینٹ چیرمین کی تبدیلی سے آغازکرے گی اکتوبر میں متحد ہ اپوزیشن کا اسلام آباد کی طرف مارچ اور اسلام آباد کو لا ک ڈ اؤن کر کے تبدیلی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکے گی۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ اور  سابق ممبر میونسپل کارپوریشن سید عمران شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی اور بیروزگاری کے سونامی میں ڈوب چکے اب تیل اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر کے عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار کر کے بحرانو ں اور انتشار کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ماہ اکتوبر میں متحدہ اپوزیشن کا اسلام آباد کی طرف مارچ اور لاک ڈ اؤن  ہو گا تبدیلی سرکار کو رخصت کر کے دم لیں گے۔

تبدیلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -