عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے کااعلان‘ دستیاب بوگیوں کی تفصیل طلب

    عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے کااعلان‘ دستیاب بوگیوں کی تفصیل طلب

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے ہیڈکوارٹرنے عیدالاضحی پرملک بھرسے خصوصی ٹرینیں چلانے کے لئے ملتان سمیت تمام ریلوے ڈویژنوں سے  مسافرٹرینوں کی دستیاب  بوگیوں کی(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

 تفصیلات طلب کرلی ہیں۔بتایاجاتاہے کہ عیدکے موقع پرپاکستان ریلوے کی طرف سے دوخصوصی ٹرینیں کراچی سے پشاور،ایک کوئٹہ سے پشاور،ایک لاہور سے راولپنڈی،ایک راولپنڈی سے براستہ میانوالی،کنڈیاں شیرشاہ ملتان اورایک ملتان،شیرشاہ،کنڈیاں،راولپنڈی تک چلانے کی تجویز زیر غورہے۔جس کے لئے مسافرٹرینوں کی معمولی نوعیت کی خراب بوگیوں کومرمت کرکے قابل استعمال بنانے سمیت تمام ریلوے ڈویژنوں سے بھی بوگیوں کی تفصیلات مانگی گئیں ہیں کہ جن مسافرٹرینوں میں رش کی صورت حال نہیں ہے ان سے ایک یادو بوگیوں کوعیدسپیشل ٹرینوں کے لئے استعمال کرلیاجائے۔ 

خصوصی ٹرینیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -