وہاڑی‘ نیب افسروں کا دورہ‘ غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ

وہاڑی‘ نیب افسروں کا دورہ‘ غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کیخلاف ایکشن کا ...

  

وہاڑی(سٹی رپورٹر+نامہ نگار) عوامی شکایات پرملتان نیب افسران کا اچانک وہاڑی کا وزٹ، غیرقانونی ہاوسنگ سکیموں میں سہولیات کی عدم فراہمی پر شہریوں کی طرف سے شکایات پرذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی کی یقین دہانی کر دی گئی‘ضلع کونسل وہاڑی کی حدود میں واقع سند(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

ر ویلیج کالونی کے حوالہ سے مقامی افراد کی جانب سے شکایات نیب کیس میں اہم پیش رفت انکوائری آفیسر محمد عدنان نے ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر ضلع کونسل عمر اویس و دیگر ٹیم کے ہمراہ سندر ویلیج کالونی کا اچانک وزٹ کیا سوسائٹی میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کا جائزہ لیا اور سکول و پارک مسجد کے لیے مختص جگہ اور اندرونی بیرونی روڈ سیوریج سسٹم وغیرہ چیک کیابیرونی روڈزودیگر سہولیات نہ ہونے پر نیب آفیسر محمد عدنان نے موقع پر ڈسٹرکٹ  پلاننگ آفیسرضلع کونسل عمراویس کو ہاوسنگ سکیم کے رہائشیوں کو عدم سہولیات جلد مہیا کروانے کی ہدائت کی جس پر سندر ویلیج ہاوسنگ سکیم کے متاثرین چوہدری سرفراز احمد.ریٹائرحوالدار گلاب علی.محمد سرور.محمد رمضان.محمد ندیم.محمد فاروق. محمد عادل ودیگر نیہاوسنگ سکیم مالکان شیخ ذوالفقارعلی منیجر ثناء اللہ کیخلاف نیب کی کاروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہاوسنگ سکیم مالکان نے کروڑوں روپے وصول کرنے کے باوجود بنیادی سہولیات نہ دی جس پر نیب ملتان میں کیس دائر کیا گیا متاثرین نے بتایا اب قوی امید ہے کہ محکمہ نیب کے ایماندار افسر محمد عدنان کی میرٹ پر انکوائری کی بدولت ملزمان اپنے کیفر کردار تک ضرور پہنچیں گے اور ہمیں ہمارا حق ضرور ملے گا۔

نیب دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -