ضلع راجن پو ر، بوگس بھر تی کیس، گڑ بڑ میں ملوث ملازمین کی لاہور پیشی، کلرک کے سنسنی خیز انکشافات، آئند ہ ہفتے اہم فیصلے

ضلع راجن پو ر، بوگس بھر تی کیس، گڑ بڑ میں ملوث ملازمین کی لاہور پیشی، کلرک کے ...

  

جام پور (نامہ نگار)ضلع راجن پور میں 80 سے زاہد بوگس ایجوکیٹرز بھرتی کے کیس میں ملوث ملازمین انکوری افسرو ڈی پی ائی پنجاب کے سامنے پیش۔ بیانات ریکارڈ کرائے، کیس کے مرکزی کردار کلرک ذیشان نے سابق ڈی ای او فوزیہ حناء کو فی تقرری تین لاکھ روپے دینے کا بیان کراتے ہوئے تمام کھری کھری باتیں سنادی۔ رقم چیک اور نقدی کی صورت ادائیگی کی۔ پانچ گھنٹے تک بیانات ریکارڈ ہوتے رہے۔ انکوائری ریورٹ سیکرٹری تعلیم پنجاب کو اگلے (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

ہفتہ ملنے کاامکان۔ تفصیل کے مطابق ضلع راجن پور میں مبینہ طور پر اسی سے زاہد ایجوکیٹرز بوگس بھرتی کے کیس میں ملوث سابق ڈی ای او فوزیہ حناء۔ زاہدہ ریاض چانڈیہ۔ ڈپٹی ڈی ای او اقصی نورین۔ شمع ناز اور کلرک ذی شان۔ شوکت حسین۔قائم مقام سی ای او تعلیم راجن پور سمیت تمام ملوث ملازمین  نے انکوری افسر وڈی پی ائی میڈیم روبینہ کوثر کے سامنے پیش ہوکرکے اپنے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے۔ مبینہ طور ملنے والی معلومات کے مطابق کلرک ذی شان نے انکوری افسر کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ فی تقریری کے تین لاکھ روپے  ڈی ای او فوزیہ حناء کو دیے۔ چھوٹا سا کلرک ہوں۔اتنا بڑ ا فراڈ اکیلے کیسے کر سکتا ہوں۔   ڈی ای او فوزیہ حناء کی اشیر باد اور  ڈپٹی ایجوکیشن افسر جام پور اقصی نورین کی حمایت کے بغیر کیسے کام کر سکتا ہوں۔ اڑھائی لاکھ روپے  کا  چیک بھی ثبوت کے طور پر موجود ہے۔ ڈی ای او فوزیہ حناء کے تمام اخراجات حتی کہ گھر کے اور ان کے ذاتی اخراجات کا بوجھ بھی اٹھاتا تھا۔ انکوری افسر نے بیانات لینے کے بعد کہا کہ  ڈپٹی ڈی ای او اقصی نورین بھی براہ راست کرپشن کیس میں اس لیے ملوث ہیں کہ بوگس طریقہ سے بھرتی ہونے والے ملوث ملازمین کی تنخواوں کی ادائیگی کے لیے  نہ صرف   بجٹ طلب کیا گیا بلکہ چینج فارم پر دستخط بھی کیے گئے۔اعلی افسران نے اپنی کرپشن کو   چھپانے کے لیے کلرک ذی شان پر ملبہ ڈال دیا گیا۔ انکوری افسر کے سامنے پیش ہو نے کے بعد کرپشن کیس کی مرکزی کردار سابق ڈی ای او فوزیہ حناء مطمعین نظر آئیں۔ اپنے دوستوں اور ماتحت عملہ کے سامنے برملا کیس سے بری ہونے کا اظہار کر تی نظر آئیں۔ انکوری افسر مفصل رپورٹ اگلے ہفتہ کو سیکرٹری تعلیم پنجاب کو بھجوائیں گے جس میں ذمہ داروں کو تعین ہو نے کے بعد سز ا کا عمل شروع ہو گا۔ دوسری طرف شہریوں مجاہد حسین۔ علی محمد نے وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری تعلیم پنجاب سے ڈی ای او فوزیہ حناء سمیت دیگر اعلی افسران کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ کلرک ذی شان کو قربانی کا بکرا بنانے کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔ 

بوگس بھرتی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -