رحیمیار خان‘ ضلع بھر میں وال چاکنگ‘ یوٹرن صاف کرنیکا حکم

    رحیمیار خان‘ ضلع بھر میں وال چاکنگ‘ یوٹرن صاف کرنیکا حکم

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں و ال چاکنگ، بینرز اور دیواروں پر پوسٹرز وغیرہ فوری صاف کرنے کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ایڈ منسٹریٹرز، چیف افسران میونسپل کمیٹیز کو ہدایت دیتے(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

ہوئے کہا ہے کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں وال چاکنگ، بینرز اور دیواروں سے نئے و پرانے ہر قسم کے پوسٹرز صاف کرنے کے لئے فوری مہم کا آغاز کریں تاکہ حکومت پنجاب کے احکامات پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے ہدا یت کی کہ ضلع بھر میں خصوصی طور پر شہری علاقوں اور اہم پبلک مقامات کا سروے کرتے ہوئے وال چاکنگ، بینرز اور پوسٹرز ہٹانے کی مہم میں پہلے اور بعد کی تصاویر کے ساتھ اپنی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر ضلعی ہیڈ کواٹر بذریعہ واٹس ایپ ارسال کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر میں وال چاکنگ یا کپڑے و کاغذ کے پوسٹرز کی موجودگی نہ صرف بدنمائی کا باعث ہے بلکہ قابل اعتراض وال چاکنگ و پوسٹرز کسی کہ دل آزاری کا باعث بھی ہو سکتے ہیں لہذا اس مسئلے کو پائیدار بنیادوں پر حل کیا جائے اور تمام وال چاکنگ و پوسٹرز صاف کرکے آئندہ اس عمل کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائے اور باز نہ آنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -