تنظیم السعید ہر علاقہ میں بلا امتیاز فلاحی کاموں پر توجہ دیگی‘ حامد سعید کاظمی

  تنظیم السعید ہر علاقہ میں بلا امتیاز فلاحی کاموں پر توجہ دیگی‘ حامد سعید ...

  

لیاقت پور(نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہاہے کہ تنظیم السعید پاکستان سیاست نہیں انسانیت کی بنیاد پر چلے گی۔ غزالی زمان کا گھرانہ دینی خدمات کے حوالے سے متحرک وممتاز ہے جو تدریس،تقریر،تحریر،تصنیف،تبلیغ اور تحقیق کے میدانوں میں سرگرم عمل ہے۔ شہید بینظیر بھٹو آڈیٹوریم پریس کلب لیاقت پور میں تنظیم السعید لیاقت پور سٹی کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تنظیم السعید(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

ہر علاقہ میں بلاامتیاز فلاحی کاموں پر توجہ دے گی۔ انہوں نے کہاکہ منتخب ہونے والی تنظیم نئے وسائل پیدا کرکے خدمت خلق کو شعار بنائے۔ ذاتی رنجش اور دوستی کو کسی صورت آڑے نہیں آنا چاہئے۔ حامد سعید کاظمی نے تنظیم السعید لیاقت پور کے نومنتخب صدر خالد علی انجم، نائب صدر حافظ محبوب احمد، ناظم اعلیٰ عبید علی نجمی، نائب ناظم حافظ عبدالمجید، ناظم مالیات اعجاز احمد خاں،ناظم خدمت خلق علامہ عبدالحمید سعیدی سے حلف لیا۔ تقریب کے اسٹیج سیکرٹری علامہ محمد حنیف سعیدی تھے۔ تلاوت کلام مجید قاری غلام رسول سعیدی نے کی۔ تقریب میں رانا محمد رفیق، محمد ارشدسعیدی، احسان الحق قادری،اور دیگر موجود تھے۔

حامد سعید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -