ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار‘ مسافروں کااحتجاج

  ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار‘ مسافروں کااحتجاج

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)مسافرریل گاڑیوں کی گھنٹوں تاخیرکے باعث نہ (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

ان کے آنے کاپتہ ہے نہ ان کے جانے کاریلوے افسران اورملازمین بھی ٹرینوں کی آمدورفت بارے بے خبرہوکررہ گئے ہیں تفصیل کیمطابق مسافرریل گاڑیوں کوگھنٹوں تاخیرکاسامناکرناپڑاتاخیرسے ملتان کینٹ اسٹیشن آنے والی مسافرریل گاڑیوں میں کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان15گھنٹے،کراچی سے لاہورجانے والی شالیمار10گھنٹے30منٹ،کراچی سے پشاورجانے والی عوام ایکسپریس7گھنٹے،کراچی سے راولپنڈی جانے والی تزگام8گھنٹے،کراچی سے پشاورجانے والی رحمان بابا8گھنٹے کی تاخیرسے ملتان پہنچیں جبکہ دیگرٹرینوں کی ملتان آمدبارے کوئی اطلاع نہیں تھی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -