نیشنل فٹ بال چیلنج کپ‘ایس ایس جی سی کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی  

نیشنل فٹ بال چیلنج کپ‘ایس ایس جی سی کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی  

  

پشاور (این این آئی) سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی ٹیم نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہراکر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری 28 ویں نیشنل فٹ بال چیلنج کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، ناظم ٹاؤن زاہد ندیم کوارٹرز فائنل کے موقع پر مہمان خصوصی تھے، خیبر پختونخوا فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عبدالباسط کمال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایس ایس جی سی کی جانب سے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول حبیب الرحمن نے 34 ویں منٹ میں کیا۔ ارشاد، ذیشان، شوکت اور علاؤ الدین نے ریفری جبکہ قاضی محمد آصف نے میچ کمشنر کے فرائض انجام دیئے۔پہلا سیمی فائنل ایس ایس جی سی اور واپڈا کے مابین کھیلا جائیگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -