اظہر علی کی ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کی دلچسپ وجہ سامنے آگئی    

  اظہر علی کی ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کی دلچسپ وجہ سامنے آگئی    

  

لاہور(نیٹ نیوز) سابق ون ڈے کپتان اظہر علی نے گذشتہ سال یکم نومبر کو ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیاتو بعض لوگوں کیلئے یہ کوئی حیران کن فیصلہ نہ تھا۔اظہر علی نے 2017ئآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 228رنز پانچ میچوں میں تین نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے، انہیں ٹیم مینجمنٹ اور قومی سلیکشن کمیٹی نے 2018ء کے دورہ نیوزی لینڈ کے تین ون ڈے میں محض 12 رنز بنانے کے بعد ون ڈے ٹیم سے باہر کر دیا تھا۔30 مئی 2011ء کو بیلفاسٹ میں آئر لینڈ کیخلاف پہلا ون ڈے کھیلنے والے اظہر علی نے 53 میچز میں 36.90کی اوسط سے 1845 رنز 3 سنچریوں اور 12 نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے۔34سالہ اظہر علی نے 31 ون ڈے میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کی، جہاں 12پاکستان جیتا، اور 18 میں اسے شکست ہوئی، انہوں نے انگلش کا?نٹی سمرسیٹ کیلئے 2018ء میں 7میچوں میں 400 سے زائد رنز سکور کیے، اور موجودہ سیزن میں بھی وہ سمرسیٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں تاہم اس سال وہ کا?نٹی کیلئے فرسٹ کلاس مقابلوں میں شرکت کیساتھ ون ڈے کرکٹ بھی کھیلے ہیں۔سمرسیٹ کاؤنٹی نے 3 سالہ معاہدے کیلئے اظہر علی کو ون ڈے سے ریٹائرمنٹ لینے کا کہا تھا تاکہ وہ مکمل سیزن ان کیلئے دستیاب رہیں اور آدھے سیزن سے اچانک رخصت نہ لیں۔ اظہر علی نے چیف سلیکٹر انضمام الحق، کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے رابطہ کیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ نہ ورلڈ کپ سکواڈ کیلئے انکے نام پر غور کیا جارہا ہے اور نہ وہ مستقبل کے پلان کا حصہ ہیں جس کے بعد سابق کپتان نے بین الاقوامی ون ڈے سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -