انٹرنیشنل آرچری ٹورنامنٹس‘ ٹیموں کے چناؤ کیلئے اوپن ٹرائلز اختتام پذیر  

  انٹرنیشنل آرچری ٹورنامنٹس‘ ٹیموں کے چناؤ کیلئے اوپن ٹرائلز اختتام پذیر  

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل آرچری ٹورنامنٹس کیلئے قومی مرد اور خواتین ٹیموں کے چناؤ کیلئے ایک روزہ اوپن ٹرائلز گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے آرچری سنٹر میں اختتام پذیر ہو گئے۔ پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایا کہ ٹرائلز میں ملک بھر سے 50 سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، کسٹمز، پنجاب، سندھ اسلام آباد اور خیبرپختونخوا شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ تین رکنی سلیکشن کمیٹی پاکستان آرمی سے میجر ساجد علی، پاکستان واپڈا کے محمد رازق گل اور وصال محمد خان شامل تھے جبکہ اسلام آباد سے ایڈوکیٹ امتیاز احمد خان اپنے بھائی کی وفات کی وجہ سے ٹرائلز میں شامل نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ مرد اور خواتین ٹیموں کیلئے چناؤ میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا اور منتخب کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے انتجاب کے بعد ان کو تربیتی کیمپ میں شامل کرکے جدید اور اعلیٰ تربیت دی جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -