قومی ٹیم ایشین انڈر23 والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے میانمار روانہ ہوگئی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم ایشین انڈر۔23 والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے گذشتہ روز اسلام آباد سے میانمار روانہ ہوگئی۔ چیمپئن شپ 3 سے 11 اگست تک میانمار میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں میزبان میانمار، سری لنکا، آسٹریلیا اور ہانگ کانگ، گروپ بی میں جاپان، قازقستان، سعودی عرب اور ویت نام، گروپ سی میں تائیوان، پاکستان، قطر اور بحرین جبکہ گروپ ڈی میں تھائی لینڈ، چین، بھارت اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 3 اگست کو قطر کے خلاف، دوسرا 4 اگست کو بحرین کے جبکہ تیسرا میچ 5 اگست کو تائیوان کے خلاف کھیلے گا۔ 14 رکنی قومی ٹیم کے کپتان فہد رضا جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد وسیم، عبداللہ، مراد خان، علی حیدر، احمد نذیر، محمد حماد، زرناب خان، انور خان، عدنان خان، حامد زمان، محمد یاسین، ندیم خان، عثمان فریاد علی شامل ہیں۔
ٹیم کے ہمراہ کورین کوچ کیونگہون کم ہیڈ کوچ جبکہ مظہر حسین گوجر اور محمد اکبر علی ان کی معاونت کریں گے۔