پہلے ایشز ٹیسٹ میں عثمان خواجہ اور جیمز پیٹنسن کی شرکت یقینی  

  پہلے ایشز ٹیسٹ میں عثمان خواجہ اور جیمز پیٹنسن کی شرکت یقینی  

  

ایجبسٹن(یواین پی)ایشز سیریز کے کل سے برمنگھم میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلین ٹیم میں عثمان خواجہ اور جیمز پیٹنسن کی شرکت یقینی ہو گئی جس کی تصدیق کینگرو کوچ جسٹن لینگر نے بھی کردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عثمان خواجہ مکمل فٹ ہو کر نمبر تین کی پوزیشن پر کھیلنے کیلئے تیار ہیں جن کو پہلے ٹیسٹ میں لازمی موقع دیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر یقینی موسم کی پیشگوئی کے باعث خشک نظر آنے والی وکٹ پر وہ جوش ہیزل ووڈ،پیٹر سڈل اور مچل اسٹارک کے ساتھ میدان سنبھالیں گے۔دوسری جانب انگلش بیٹسمین جو ڈینلی اپنے کپتان جو روٹ کی جانب سے درخواست کے بعد چوتھی پوزیشن پر بیٹنگ کیلئے تیار ہو گئے ہیں کیونکہ جو روٹ کارکردگی میں بہتری کیلئے خود تیسرے نمبر پر کھیلنا چاہتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -