عوام عید پر ریلیز ہونیوالی فلموں کو کامیاب بناکر فلمسازوں کا حوصلہ بڑھائیں: شوبز شخصیات

عوام عید پر ریلیز ہونیوالی فلموں کو کامیاب بناکر فلمسازوں کا حوصلہ بڑھائیں: ...

  

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ فلم کراچی یا لاہور کی نہیں ہوتی وہ صرف اور صرف پاکستان کی ہوتی ہے۔ فلم کو لاہور اور کراچی میں تقسیم کرنے سے تعصب کو ہوا ملتی ہے جو لوگ اس طرح کی بات کرتے ہیں ان کو کسی بھی صورت میں محب وطن کہنا مناسب نہیں ہے پاکستان فلم انڈسٹری اس وقت ایک بار پھر ترقی کی جانب گامزن ہے۔ ہر فلم بین کی خواہش ہے کہپاکستان میں ایک بار پھر ماضی کی طرح اعلیٰ اور معیاری فلمیں بنیں۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ عید قربان کے موقع پر ریلیز ہونے والی تینوں فلموں ”ہیر مان جا“،”پرے ہٹ لو“اور ”سپر سٹار“کو کامیابی ملے تاکہ فلم میکرز کا حوصلہ بلند ہو اور زیادہ سے زیادہ فلمیں بنیں۔ خرم شیراز ریاض،شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم، نجیبہ بی جی ندا یاسر،جویریہ عباسی،ثناء،فرزانہ تھیم،صاحبہ،جویریہ سعود اورماریہ واسطی نے کہا کہاداکارہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کی فلم ”سپر سٹار“، اداکارہ شہر یار منور اور مایا علی کی فلم ”پرے ہٹ لو“اور اداکارہ حریم فاروق اور علی رحمان خان کی فلم ”ہیر مان جا“کے درمیان زبردست مقابلہ کی توقع کی جا رہی ہے۔ اداکار سمیع خان اور ایشل فیاض کی فلم ”کاف کنگنا“عید کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے اب یہ فلم اکتوبر میں عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -