یونیورسٹی آف اوکاڑہ نے ایم فل کی پہلی کلاس کو اسناد جاری کر دیں

یونیورسٹی آف اوکاڑہ نے ایم فل کی پہلی کلاس کو اسناد جاری کر دیں

  

لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف اوکاڑہ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے باقاعدہ منظوری کے بعد ایم فل ریاضی کی پہلی کلاس کو اسناد جاری کر دیں۔ پندرہ طلباء پہ مشتمل فارغ التحصیل ہونے والی کلاس نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر اور ہیڈ آف دی ڈیپاٹمنٹ ڈاکٹر شعیب سلیم سے اپنی اسناد وصول کیں۔اس موقع پرطلباء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی تعلیم محض ڈگری حاصل کرنے کا نام نہیں بلکہ اس کا مقصد اپنی شخصیت میں نکھار پیدا کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم طلباء کو بین الاقوامی سطع کی تعلیمی سہولیات فراہم کے لیے کوشاں ہیں اور نئے تعلیمی سال کے آغاز سے ایم فل کے طلباء کو ریسرچ لیب اور سیمینار روم جیسی سہولیات مہیا ہو ں گی۔ وائس چانسلر نے طلباء کی شکایات کو بھی سنا اور ان کو دور کرنے کے لیے مثبت لائحہ عملی وضع کرنے کا حکم دیا۔ ڈاکٹر شعیب نے طلباء کو بتایا کہ یونیورسٹی میں جلد ہی پی ایچ ڈی ریاضی کا بھی آغاز کر دیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -