ڈینگی جیسے جان لیوا مرض کے دوبارہ سر اٹھانے کیخلاف قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

ڈینگی جیسے جان لیوا مرض کے دوبارہ سر اٹھانے کیخلاف قرار داد پنجاب اسمبلی میں ...

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب میں ڈینگی جیسے جان لیوا مرض کے دوبارہ سر اٹھانے کیخلاف قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروای دی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی ملک ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں ڈینگی جیسے موذی مرض نے دوبار سر اٹھا نا شروع کردیا ہے۔رواں سال صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی کے دس مریض سامنے آچکے ہیں۔لاہور کے علاوہ پنجاب کے باقی شہروں میں بھی ڈینگی کے مریض سامنے آرہے ہیں۔حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے ڈینگی جیسے جان لیوا مرض کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔پنجاب میں ڈینگی سے بچا کی مہم نہیں چلائی جارہی ہے۔انتظامیہ نے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگادی ہیں۔یہ ایوان صوبے میں ڈینگی جیسے جان لیوا مرض کے دوبار سر اٹھانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے او رمطالبہ کرتا ہے کہ ڈینگی سے بچا کیلئے پورے صوبے بھرمیں مہم چلائی جائے۔

ڈینگی سے بچا کی حفاظتی تدابیر سے شہریوں کو آگا کیا جائے۔پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نا اہلی کا باعث بننے والے محکمہ صحت کے افسران کی سخت سرزنش کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -