رابعہ مبین نے بہترین ریسرچ سکالر کا ایوارڈ حاصل کر لیا

رابعہ مبین نے بہترین ریسرچ سکالر کا ایوارڈ حاصل کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کی پی ایچ ڈی سکالر رابعہ مبین نے 2019ء کے بہترین ریسرچ سکالر کا ایوارڈ حاصل کر لیا ہے۔ انہیں امریکن اکیڈیمی آف آپٹومیٹری نے اس ایوارڈ سے نوازا ہے، رابعہ مبین کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے اور وہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے چیف منسٹر میر ٹ سکالرشپ پروگرام برائے پی ایچ ڈی کے تحت یونیورسٹی آف ساوئتھ ویلز میں زیر تعلیم ہیں۔


رابعہ مبین کو دوسرا یوارڈ ان کی کنٹیکٹ لینز میں ریسرچ پر دیا گیا اور ان کی اس ریسرچ کو سال کی بہترین ریسرچ قرار دیا گیا یہ ایوارڈ رابعہ مبین کو انٹرنیشنل سوسائٹی آف کنٹیکٹ لینز ریسرچ کی جانب سے دیا گیا ہے۔