اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے کرئیر کونسلنگ کا اہتمام

اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے کرئیر کونسلنگ کا اہتمام

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام ملک کی تمام بڑی جامعات جن میں پنجاب یونیورسٹی، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، پشاور کیمپس، سرگودھا یونیورسٹی جامعہ کراچی، یو ای ٹی سمیت ملک بھر کے کالجز میں ایڈمشن کیمپ کے ساتھ ساتھ کرئیر کونسلگ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

جس میں ملک کے نامور شخصیات، اساتذہ کرام اور دیگر ٹرینر آنے والے طلبہ کو رہنمائی فراہم کرتے ہیں کہ کونسی ڈگری ان کے لئے موزوں ہے اور ان کے مستقبل کے لیے کار آمد ثابت ہوگی۔ طلبہ کی کثیر تعداد اس سرگرمی سے مستفید ہو رہی ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ ہمیشہ ہی طلبہ کو سہولیات اور ان کے لئے رہنمائے کے ہر ممکن کوشش کرتی رہی ہے کیونکہ جمعیت کا مقصد ہی طلبہ کو سہولیات فراہم کرنا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھانا شامل ہیں ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ حمزہ صدیقی نے کرئیر کونسلگ کیمپ کے دورے کے موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -