مریم نواز کی ہر پریس کانفرنس جھوٹ کا پلند ہ ہے، ہارون گل

مریم نواز کی ہر پریس کانفرنس جھوٹ کا پلند ہ ہے، ہارون گل

  

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کی سیاست ختم ہوگئی ہے، مریم نواز کی ہر پریس کانفرنس جھوٹ کا پلند ہ ہے، وہ اپنی سیاست زندہ رکھنے کی کوشش کررہی ہیں مگر اب وقت گزر چکا ہے، عمران خان کی قیادت میں قوم موجودہ عارضی مشکلات سے جلد نکلے گی، 6 ہزار ارب کا قرضہ 10 سال میں 30 ہزار ارب تک پہنچانے میں انہی لوگوں کی کارستانیاں کارفرما ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کو عوام نے منتخب کیا اور وہ چوروں اور لٹیروں کے احتساب کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں اور اپوزیشن کا یہ شور اپنی کرپشن اور لوٹ مار بچانے کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ کہتے ہیں کہ ماضی کو ٹھیک نہ کریں اور آگے بڑھیں لیکن ماضی کی غلطیوں کو ٹھیک کئے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔ماضی کے حکمرانوں کی وجہ سے عوا م بہت مشکلات میں رہی لیکن اب یہ مشکلات عارضی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -