شاد باغ، نامعلوم ملزمان کی دو بھائیوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

شاد باغ، نامعلوم ملزمان کی دو بھائیوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

  

لاہور(کرائم رپورٹر) شاد باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق شاد باغ کے علاقہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہمحیء الدین محفوظ رہا،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت امین الدین کے نام سے ہوئی ہے،مقتول بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر کھیتوں سے واپس آرہا تھا۔ دونوں بھائیوں کا تعاقب موٹرسائیکل سواروں نے کیا۔ موٹرسائیکل سوار بھائیوں پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ میں مقتول کا بھائی محیء الدین محفوظ رہا۔مقتول کے بھائی کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، قتل کی واردات عداوت کا شاخسانہ لگتا ہے۔ پولیس نے مقتول کی لاش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردی۔

مزید :

علاقائی -