پرس چھن کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار حوالات میں بند،مقدمہ درج

پرس چھن کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار حوالات میں بند،مقدمہ درج

  

لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)ٹریفک وارڈن مصطفی نے پرس سنیچر کو چور ی کی موٹر سائیکل سمیت پکڑ لیا،یاسر نامی ملزم کے خلاف مقدمہ درج،ملزم کوحوالات میں بندکر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گالف سگنل جیل رو ڈ پر یاسر نامی ملزم شہری سے پرس چھین کر فرار ہوا،شہری کے شور مچانے پر پٹرولنگ آفیسر نے موٹرسائیکل سوارملزم کا تعاقب کیا،ٹریفک وارڈن مصطفی نے موٹر سائیکل سوار ملزم کو دبوچ لیا،ملزم نے وارڈن مصطفی کو بلیڈ مارنے کی کوشش بھی کی،ملزم کی موٹر سائیکل کا ریکارڈ چیک کیا گیا تو وہ بھی چوری کی نکلی، موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آر تھانہ باغبانپورہ میں درج ہے۔

مزید :

علاقائی -