پنجاب، 24گھنٹے میں 868 حادثات

پنجاب، 24گھنٹے میں 868 حادثات

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 868روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 589افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ حادثات 449ڈرائیوز،کم عمر ڈرائیور 24 مسافر 424اور105پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ188ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت192متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 81حادثات میں 95متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان63حادثات میں 75متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل978متاثرین میں 802مرد اور176خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 187افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 534افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ257زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 730موٹر سائیکلز،111آٹو رکشے،67موٹر کاریں،31وین13مسافربسیں،20ٹرک اور128دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -