صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے ...

  

لاہور(کر ائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے،گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ما ڈل ٹا ؤ ن میں ڈاکو ؤں نے گھر میں داخل ہو کر لیا قت اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر3لاکھ45ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات،شما لی چھا ؤ نی میں سا جد اور اس کی فیملی سے3لاکھ 20 ہزارروپے، پر انی انا ر کلی میں مقصو د اور اس کی فیملی سے 3لاکھ روپے نقدی و طلا ئی زیورات،وحد ت کا لو نی میں شبیر اور فیملی سے3لاکھ روپے نقدی و طلائی زیورات، گلشن راوی میں صا دق اور اس کی فیملی سے2لاکھ70ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات،مسلم ٹا ؤ ن میں سر فر از اور اس کی فیملی سے2 لاکھ40ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات، گا ر ڈن ٹا ؤ ن میں شا ہد سے 1لا کھ90ہزار روپے اور موبائل فون،نو لکھا سے یا سر سے1لا کھ 40ہزار نقدی اور موبائل فون،ستو کتلہ میں جمیل سے 1لا کھ30ہزار نقدی اور موبائل فون،با دامی با غ سے وارث سے 90ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ شما لی چھا ؤ نی اور ہر بنس پو رہ سے گاڑیاں اور مستی گیٹ،ہیر،ہڈ یا رہ،نو لکھا،ریس کو رس اور شاہدرہ کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -