دربار میاں میر کے قریب گندے نالے میں بچہ گر کر جاں بحق

دربار میاں میر کے قریب گندے نالے میں بچہ گر کر جاں بحق

  

لاہور(کرائم رپورٹر)مصطفی آ باد کے علاقہ میں واقع دربار میاں میر کے قریب گندے نالے میں بچہ گر گیا اطلاع ملنے پر۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن کا آغاز کیا،2گھنٹے سے بچے کی تلاش جاری رہنے کے بعد نالے سے بچے کی لاش برآمد ہوئی پو لیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ذرائع کے مطابق بچے ریلوے ٹریک پر کھیل رہے تھے اور کھیلتے کھیلتے بچہ گندے نالے میں جاگرا۔ ریسکیو ٹیم کی جانب سے بچے کی لاش کو نالے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید :

علاقائی -